Book - حدیث 1722

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ ابْنٍ لِأَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِأَزْوَاجِهِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ

ترجمہ Book - حدیث 1722

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حج فرض ہے سیدنا ابوواقد اللیثی ؓ سے منقول ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ اپنی ازواج سے حجتہ الوداع میں فر رہے تھے ” حج بس یہ ہے ، پھر ( گھر کی ) چٹائیوں کو لازم پکڑنا ہے ۔ “
تشریح : یہ دلیل ہے کہ حج ایک ہی بار فرض ہے ۔علاوہ ازیں نفل ہے ۔ تاہم حج وعمرہ بار بار کرنے کی ترغیب بھی آئی ہے ۔آپ ﷺ کا فرمان ہے حج اور عمرہ باربار کرو بلاشبہ یہ فقیری اور گناہوں کو دور کرتے ہیں جیسے کہ بھٹی لوہے سونے اور چاندی کامیل کچیل دور کر دیتی ہے اور پاک صاف حج کا ثواب جنت کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔(جامع ترمذی المناسک حدیث :810 وسنن نسائی حدیث:2631) یہ دلیل ہے کہ حج ایک ہی بار فرض ہے ۔علاوہ ازیں نفل ہے ۔ تاہم حج وعمرہ بار بار کرنے کی ترغیب بھی آئی ہے ۔آپ ﷺ کا فرمان ہے حج اور عمرہ باربار کرو بلاشبہ یہ فقیری اور گناہوں کو دور کرتے ہیں جیسے کہ بھٹی لوہے سونے اور چاندی کامیل کچیل دور کر دیتی ہے اور پاک صاف حج کا ثواب جنت کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔(جامع ترمذی المناسک حدیث :810 وسنن نسائی حدیث:2631)