Book - حدیث 1718

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ صحیح حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَحْسَبُهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ضَالَّةُ الْإِبِلِ الْمَكْتُومَةُ غَرَامَتُهَا وَمِثْلُهَا مَعَهَا

ترجمہ Book - حدیث 1718

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” گمشدہ اونٹ پکڑنے والا اگر چھپا لے تو اس پر جرمانہ ہے اور ( مزید ) اس کے ساتھ اس کا مثل بھی ۔ “
تشریح : (1)گمشدہ قیمتی چیز اٹھا کر چھپا لینا حرام اور گناہ کا کام ہے ۔ (2)اس حدیث کی روشنی میں ایسے مجرم پردوگنا جرمانہ ہے ۔ (1)گمشدہ قیمتی چیز اٹھا کر چھپا لینا حرام اور گناہ کا کام ہے ۔ (2)اس حدیث کی روشنی میں ایسے مجرم پردوگنا جرمانہ ہے ۔