Book - حدیث 1716

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ حسن حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمَعِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ دَخَلَ عَلَى فَاطِمَةَ وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ يَبْكِيَانِ فَقَالَ مَا يُبْكِيهِمَا قَالَتْ الْجُوعُ فَخَرَجَ عَلِيٌّ فَوَجَدَ دِينَارًا بِالسُّوقِ فَجَاءَ إِلَى فَاطِمَةَ فَأَخْبَرَهَا فَقَالَتْ اذْهَبْ إِلَى فُلَانٍ الْيَهُودِيِّ فَخُذْ لَنَا دَقِيقًا فَجَاءَ الْيَهُودِيَّ فَاشْتَرَى بِهِ فَقَالَ الْيَهُودِيُّ أَنْتَ خَتَنُ هَذَا الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَخُذْ دِينَارَكَ وَلَكَ الدَّقِيقُ فَخَرَجَ عَلِيٌّ حَتَّى جَاءَ بِهِ فَاطِمَةَ فَأَخْبَرَهَا فَقَالَتْ اذْهَبْ إِلَى فُلَانٍ الْجَزَّارِ فَخُذْ لَنَا بِدِرْهَمٍ لَحْمًا فَذَهَبَ فَرَهَنَ الدِّينَارَ بِدِرْهَمِ لَحْمٍ فَجَاءَ بِهِ فَعَجَنَتْ وَنَصَبَتْ وَخَبَزَتْ وَأَرْسَلَتْ إِلَى أَبِيهَا فَجَاءَهُمْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَذْكُرُ لَكَ فَإِنْ رَأَيْتَهُ لَنَا حَلَالًا أَكَلْنَاهُ وَأَكَلْتَ مَعَنَا مِنْ شَأْنِهِ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ فَأَكَلُوا فَبَيْنَمَا هُمْ مَكَانَهُمْ إِذَا غُلَامٌ يَنْشُدُ اللَّهَ وَالْإِسْلَامَ الدِّينَارَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدُعِيَ لَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ سَقَطَ مِنِّي فِي السُّوقِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَلِيُّ اذْهَبْ إِلَى الْجَزَّارِ فَقُلْ لَهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَكَ أَرْسِلْ إِلَيَّ بِالدِّينَارِ وَدِرْهَمُكَ عَلَيَّ فَأَرْسَلَ بِهِ فَدَفَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 1716

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم جناب سہل بن سعد کا بیان ہے کہ سیدنا علی ؓ سیدہ فاطمہ ؓا کے ہاں ( گھر میں ) آئے تو ( دیکھا کہ ) حسن اور حسین رو رہے ہیں ۔ پوچھا یہ کیوں رو رہے ہیں ؟ کہا کہ بھوک کی وجہ سے رو رہے ہیں ۔ پس علی ؓ ( گھر سے ) نکل آئے تو ( اتفاق سے ) بازار میں انہیں ایک دینار پڑا مل گیا تو وہ سیدہ فاطمہ ؓا کے پاس آئے اور بتایا ( کہ اس طرح سے ملا ہے ۔ ) انہوں نے کہا : فلاں یہودی کے پاس جائیں اور ہمارے لیے آٹا لے آئیں ۔ چنانچہ وہ یہودی کے پاس آئے اور اس سے آٹا خریدا ۔ یہودی نے کہا : بھلا آپ اس شخص کے داماد ہیں جو اپنے آپ کو رسول اللہ کہتا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ! تو اس نے کہا : دینار اپنے پاس رکھیں اور آٹا لے جائیں ۔ سیدنا علی ؓ وہاں سے چلے اور سیدہ فاطمہ ؓا کے پاس ( آٹا ) لے آئے اور ساری بات بتائی ۔ انہوں نے کہا : فلاں قصاب کے پاس جائیں اور ایک درہم کا گوشت لے آئیں ۔ چنانچہ وہ گئے ‘ اپنا دینار اس کے پاس رہن رکھا اور ایک درہم کا گوشت لے آئے ۔ سیدہ فاطمہ ؓا نے آٹا گوندھا ، ہنڈیا چولہے پر رکھی ، روٹی پکائی اور اپنے والد ﷺ کو بلا بھیجا ۔ وہ ان کے ہاں تشریف لے آئے ۔ تو سیدہ فاطمہ ؓا نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں آپ کو بتاؤں اگر آپ اسے حلال فرمائیں تو ہم اسے کھائیں گے اور آپ بھی ہمارے ساتھ کھائیں گے اور اس کا حال اس اس طرح سے ہے ۔ آپ ﷺ نے سن کر فرمایا ” اللہ کا نام لے کر کھاؤ ۔ “ چنانچہ سب نے کھا لیا ۔ ابھی وہ اپنی جگہ ( دستر خوان ہی ) پر بیٹھے تھے کہ ایک لڑکا ، اللہ اور اسلام کا واسطہ دے کر اپنا گمشدہ دینار ڈھونڈتا پھر رہا تھا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا اور اسے بلایا گیا ۔ آپ نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا : مجھے سے بازار میں ( کہیں ) گرا ہے ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اے علی ! اس قصاب کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ اللہ کے رسول فرماتے ہیں : وہ دینا میرے ہاں بھیج دو اور تمہارا درہم میرے ذمے ہے ۔ “ چنانچہ اس نے دینار بھیج دیا ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے اس غلام کے حوالے کر دیا ۔