Book - حدیث 1710

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو ابْنِ الْعَاصِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ فَقَالَ: مَنْ أَصَابَ بِفِيهِ مِنْ ذِي حَاجَةٍ غَيْرَ مُتَّخِذٍ خُبْنَةً فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ خَرَجَ بِشَيْءٍ مِنْهُ, فَعَلَيْهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ، وَالْعُقُوبَةُ، وَمَنْ سَرَقَ مِنْهُ شَيْئًا، بَعْدَ أَنْ يُؤْوِيَهُ الْجَرِينُ، فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ, فَعَلَيْهِ الْقَطْعُ . وَذَكَرَ فِي ضَالَّةِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ، كَمَا ذَكَرَهُ غَيْرُهُ. قَالَ: وَسُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ؟ فَقَالَ: مَا كَانَ مِنْهَا فِي طَرِيقِ الْمِيتَاءِ أَوِ الْقَرْيَةِ الْجَامِعَةِ، فَعَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِ فَهِيَ لَكَ، وَمَا كَانَ فِي الْخَرَابِ -يَعْنِي فَفِيهَا-، وَفِي الرِّكَازِ-: الْخُمُسُ.

ترجمہ Book - حدیث 1710

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ ( درختوں پر ) لٹکتے پھل کا کیا حکم ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” جس کسی ضرورت مند نے اسے اپنے منہ سے کھا لیا ہو ، اپنے پلو میں کچھ نہ باندھا ہو تو اس پر کچھ نہیں ۔ لیکن جو وہاں سے کچھ لے کر نکلے تو اس پر دو گنا جرمانہ ہے اور سزا ۔ اور جس نے اسے اس کے مخزن میں آ جانے کے بعد چرایا تو اگر وہ ڈھال کی قیمت کے برابر ہوا تو اس پر ہاتھ کٹے گا ۔ “ اور گمشدہ بکری اور اونٹ کے بارے میں ویسے ہی بیان کیا جیسے کہ دوسرے راویوں نے ذکر کیا ہے ۔ اور گری پڑی چیز کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ” جو تمہیں آباد رستوں اور بستیوں میں سے ملے تو اس کا ایک سال تک اعلان کرو ۔ پس اگر اس کا ڈھونڈنے والا آ جائے تو اس کے حوالے کر دو ، ورنہ وہ تمہاری ہے ۔ اور جو کسی اجاڑ ویران جگہ سے ملے تو اس میں اور ایسے ہی کوئی دفینہ ملے ، تو اس میں خمس ہے ۔ “ ( پانچواں حصہ زکٰوۃ ہے ) ۔