Book - حدیث 1708

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَرَبِيعَةَ بِإِسْنَادِ قُتَيْبَةَ وَمَعْنَاهُ وَزَادَ فِيهِ فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهَا فَعَرَفَ عِفَاصَهَا وَعَدَدَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ . و قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذِهِ الزِّيَادَةُ الَّتِي زَادَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فِي حَدِيثِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَرَبِيعَةَ إِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ لَيْسَتْ بِمَحْفُوظَةٍ فَعَرَفَ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا وَحَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْضًا قَالَ عَرِّفْهَا سَنَةً وَحَدِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَيْضًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَرِّفْهَا سَنَةً.

ترجمہ Book - حدیث 1708

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم یحییٰ بن سعید اور ربیعہ سے قتیبہ کی سند سے اسی کے ہم معنی مروی ہے اس میں اضافہ ہے : ” اگر اس کا متلاشی آ جائے اور اس کی تھیلی ( یا برتن ) اور اس کی گنتی ( وغیرہ علامات ) بتا دے تو وہ چیز اس کے سپرد کر دو ۔“ اور حماد نے بھی عبیداللہ بن عمر سے ، انہوں نے عمرو بن شعیب سے ، انہوں ( عمرو ) نے اپنے والد ( شعیب ) سے ، انہوں نے اپنے دادا ( عبداللہ بن عمرو بن عاص ) سے ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ حماد بن سلمہ کا یہ اضافہ ، جو انہوں نے سلمہ بن کہیل ، یحییٰ بن سعید ، عبیداللہ بن عمر اور ربیعہ کی روایت میں ذکر کیا ہے یعنی ” اگر اس کا مالک آ جائے اور اس چیز کی تھیلی ( یا برتن ) اور اس کا سربند ( علامات ) بتا دے تو اسے اس کے حوالے کر دو ۔ “ ( اس سند کے ساتھ ) یہ الفاظ محفوظ نہیں ہیں ۔ یعنی «فعرف عفاصها ووكاءها» اور عقبہ بن سوید کی حدیث جو ان کے والد سے نبی کریم ﷺ سے مروی ہے کہ ” ایک سال تک اعلان کرو ۔ “ نیز سیدنا عمر بن خطاب ؓ کی حدیث میں بھی نبی کریم ﷺ سے مروی ہے کہ ” ایک سال تک اعلان کرو ۔ “