Book - حدیث 1703

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ صحيح والمعتمد التعريف سنة واحدة كما في حديث زيد بن خالد حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ. قَالَ فِي التَّعْرِيفِ: قَالَ: عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَقَالَ: اعْرِفْ عَدَدَهَا، وَوِعَاءَهَا، وَوِكَاءَهَا، -زَادَ-: فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عَدَدَهَا، وَوِكَاءَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ. قَالَ أَبو دَاود: لَيْسَ يَقُولُ هَذِهِ الْكَلِمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَعَرَفَ عَدَدَهَا.

ترجمہ Book - حدیث 1703

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم سلمہ بن کہیل نے اپنی سند سے اسی کے ہم معنی بیان کیا اور اعلان کے بارے میں کہا : ” دو سال یا تین سال ۔ “ اور فرمایا ” اس کی گنتی کر لو ، اس کی تھیلی اور اس کا سر بند خوب یاد رکھو ۔ “ مزید کہا ” پھر اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی گنتی بتا دے اور تھیلی کا سربند بھی تو اس کے حوالے کر دینا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ الفاظ یعنی ” اگر وہ ان کی گنتی بتا دے “ صرف حماد کی روایت میں ہیں ۔