Book - حدیث 1694

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فِي صِلَةِ الرَّحِمِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَالَ اللَّهُ أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ شَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنْ اسْمِي مَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ

ترجمہ Book - حدیث 1694

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: رشتے ناتے والوں کے ساتھ میل جول اور حسن سلوک سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں رحمن ہوں ( بےانتہا رحم کرنے والا ) اور یہ قرابت داریاں جسے کہ «رحم» کہتے ہیں ، اس کا لفظ میں نے اپنے نام سے نکالا ہے ، تو جو اپنے عزیز قرابت داروں سے میل جول رکھتا ہے ( صلہ رحمی کرتا ہے ) میں اس سے جڑتا ہوں اور جو اس کو کاٹتا اور توڑتا ہے میں اس سے کٹ جاتا ہوں ۔ “