Book - حدیث 1686

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ الْمَرْأَةِ تَتَصَدَّقُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ عَنْ سَعْدٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَاءُ قَامَتْ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ كَأَنَّهَا مِنْ نِسَاءِ مُضَرَ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّا كَلٌّ عَلَى آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأُرَى فِيهِ وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَقَالَ الرَّطْبُ تَأْكُلْنَهُ وَتُهْدِينَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد الرَّطْبُ الْخُبْزُ وَالْبَقْلُ وَالرُّطَبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ يُونُسَ

ترجمہ Book - حدیث 1686

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: بیوی کا ثواب ، جو اپنے شوہر کے گھر سے صدقہ دے سیدنا سعد ( بن ابی وقاص ) ؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے بیعت لی تو ایک باوقار ( یا لمبے قد والی ) عورت کھڑی ہوئی ، گویا کہ وہ قبیلہ مضر سے تھی ، کہنے لگی : اے اللہ کے نبی ! ہم تو اپنے ماں باپ ، اپنے بیٹوں ، امام ابوداؤد ؓ نے کہا میرا خیال ہے اس نے شوہروں کا ذکر بھی کیا ، پر بوجھ ہیں تو ہمارے لیے ان کے مالوں میں سے کیا حلال ہے ؟ آپ نے فرمایا ( تر چیزیں کھاؤ اور ہدیہ بھی دو ۔ ) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں «رطب» ” تر “ سے مراد روٹی ، ترکاری اور تازہ کھجور ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا ثوری نے بھی یونس سے ایسے ہی روایت کی ہے ۔