كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ أَجْرِ الْخَازِنِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْخَازِنَ الْأَمِينَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ حَتَّى يَدْفَعَهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
باب: خزانچی کا ثواب
سیدنا ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ امانت دار خزانچی جو مالک کے حکم کے مطابق دل کی خوشی سے پورا پورا دے ، یہاں تک کہ جس کے متعلق کہا گیا ہے اسے دیدے ، وہ دو صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے ۔ ( ایک اصل مالک جس نے دینے کا حکم دیا اور دوسرا یہ جس نے ادا کیا ) ۔
تشریح :
ایسے خازن کےلئے مسلمان ہونے کے علاوہ چار شرطیں زکر کی گئی ہیں۔مالک کی اجازت خوشی سے دینا۔پورا پورا دینا اسے دینا جس کے بارے میں حکمدیا گیا۔نیز یہ بھی معلوم ہواکہ صدقہ کرنے والے کو اصل مالک کی ہدایات پر پورا پورا عمل کرنا چاہیے۔بغیر معقول عذر کے ان میں تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔