Book - حدیث 1664

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فِي حُقُوقِ الْمَالِ ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْمُحَارِبِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا غَيْلَانُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ <قرآن> وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّة َ قَالَ كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ فَانْطَلَقَ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهُ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضْ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ لِتَكُونَ لِمَنْ بَعْدَكُمْ فَكَبَّرَ عُمَرُ ثُمَّ قَالَ لَهُ أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ

ترجمہ Book - حدیث 1664

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: مال کے حقوق کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ جب یہ آیت کریمہ «والذين يكنزون الذهب والفضة » نازل ہوئی تو اس سے مسلمانوں کو بہت گرانی ہوئی ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : میں تمہاری مشکل دور کرتا ہوں ، چنانچہ وہ سب آئے اور انہوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! آپ کے اصحاب کو یہ آیت بہت بھاری محسوس ہو رہی ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ فرض ہی اس لیے کی ہے کہ اس سے تمہارا بقیہ مال پاک ہو جائے ۔ اور وراثت اس لیے فرض فرمائی ہے کہ تمہارے بعد والوں کو ملے ۔ “ اس پر سیدنا عمر ؓ نے کہا «الله اكبر» پھر آپ نے اس سے فرمایا ” کیا میں تجھے خبر نہ دوں کہ وہ کیا بہترین چیز ہے جو انسان خزانہ بناتا ہے ؟ “ فرمایا ” وہ نیک صالحہ بیوی ہے ، جب اس کی طرف دیکھے تو اسے خوش کر دے ، اسے کوئی بات کہے تو مان لے اور جب وہ غائب ہو تو اس ( کے گھر ، مال اور اپنی عفت ) کی حفاظت کرے ۔ “