Book - حدیث 1651

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمُرُّ بِالتَّمْرَةِ الْعَائِرَةِ فَمَا يَمْنَعُهُ مِنْ أَخْذِهَا إِلَّا مَخَافَةَ أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً

ترجمہ Book - حدیث 1651

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: بنی ہاشم کو صدقہ لینا دینا کیسا ہے ؟ سیدنا انس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ کسی گری پڑی کھجور کے پاس سے گزرتے تو اس کو اٹھا لینے سے صرف اس لیے گریز کرتے کہ کہیں صدقے کی نہ ہو ۔
تشریح : ۔اصل ورع وتقویٰ یہی ہے کہ جب تک کوئی بات واضح اور حق نہ ہو اس پر اقدام کرنے سے گریز کیاجائے۔بالخصوص مشکوک رزق سے بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔2۔کھجور یا اس طرح کی کوئی عام سی چیز گری پڑی ملے تو اسے اُٹھایا اور استعمال کیا جاسکتاہے۔اس کے لئے لقطہ والا حکم نہیں ہے۔ کہ پہلے اعلان کیا جائے اور اس کی تشہیر کی جائے۔ہاںا گرقیمتی چیز ہو تو اعلان وتشہیر لازم ہے۔ ۔اصل ورع وتقویٰ یہی ہے کہ جب تک کوئی بات واضح اور حق نہ ہو اس پر اقدام کرنے سے گریز کیاجائے۔بالخصوص مشکوک رزق سے بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔2۔کھجور یا اس طرح کی کوئی عام سی چیز گری پڑی ملے تو اسے اُٹھایا اور استعمال کیا جاسکتاہے۔اس کے لئے لقطہ والا حکم نہیں ہے۔ کہ پہلے اعلان کیا جائے اور اس کی تشہیر کی جائے۔ہاںا گرقیمتی چیز ہو تو اعلان وتشہیر لازم ہے۔