Book - حدیث 1649

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فِي الِاسْتِعْفَافِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو الزَّعْرَاءِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ مَالِكِ بْنِ نَضْلَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى فَأَعْطِ الْفَضْلَ وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِكَ

ترجمہ Book - حدیث 1649

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: سوال سے بچنے کی فضیلت سیدنا مالک بن نضلہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ہاتھ تین طرح کے ہیں ایک ہاتھ اللہ کا ہے جو سب سے اوپر ہے ۔ دوسرا دینے والے کا ہے جو اس کے بعد ہے اور سائل کا ہاتھ سب سے نیچے ہے ، لہٰذا جو زائد ہو وہ دے دو ۔ اور اپنے نفس کے سامنے عاجز مت بنو ( اس کا کہا مت مانو ) ۔ “