Book - حدیث 1647

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فِي الِاسْتِعْفَافِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ وَأَجْرِي عَلَى اللَّهِ قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِكَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَهُ فَكُلْ وَتَصَدَّقْ

ترجمہ Book - حدیث 1647

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: سوال سے بچنے کی فضیلت سیدنا ابن ساعدی ؓ بیان کرتے ہیں سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے مجھے صدقات کا تحصیلدار بنا کر بھیجا ۔ جب میں اس کام سے فارغ ہو کر آیا اور جمع ہونے والے صدقات ان کو پیش کیے تو انہوں نے میرے بارے میں حکم دیا کہ اسے اس کا حق الخدمت دیا جائے ۔ میں نے کہا : ( نہیں ) میں نے یہ کام اللہ کے لیے کیا ہے اور میرا اجر اللہ پر ہے ۔ انہوں نے فرمایا جو تمہیں دیا جا رہا ہے وہ لے لو ۔ میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ( اسی قسم کا ) کام کیا تھا ، تو آپ نے مجھ اس کا حق الخدمت دیا تھا ۔ میں نے بھی تمہاری طرح کا جواب دیا تھا ، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا ” جب تمہیں کوئی چیز بن مانگے دی جائے تو ( لے لو اور ) کھاؤ اور صدقہ کرو ۔ “