Book - حدیث 1640

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَا تَجُوزُ فِيهِ الْمَسْأَلَةُ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هَارُونَ بْنِ رِئَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي كِنَانَةُ بْنُ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيُّ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ قَالَ تَحَمَّلْتُ حَمَالَةً فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَقِمْ يَا قَبِيصَةُ حَتَّى تَأْتِيَنَا الصَّدَقَةُ فَنَأْمُرَ لَكَ بِهَا ثُمَّ قَالَ يَا قَبِيصَةُ إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِأَحَدِ ثَلَاثَةٍ رَجُلٍ تَحَمَّلَ حَمَالَةً فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَاجْتَاحَتْ مَالَهُ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قَالَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ حَتَّى يَقُولَ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَى مِنْ قَوْمِهِ قَدْ أَصَابَتْ فُلَانًا الْفَاقَةُ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ ثُمَّ يُمْسِكُ وَمَا سِوَاهُنَّ مِنْ الْمَسْأَلَةِ يَا قَبِيصَةُ سُحْتٌ يَأْكُلُهَا صَاحِبُهَا سُحْتًا

ترجمہ Book - حدیث 1640

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: کس صورت میں سوال کرنا جائز ہے ؟ سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی ؓ بیان کرتے ہیں کہ ( ایک دفعہ ) میں کسی کا ضامن بن گیا ۔ پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا ” قبیصہ ! ٹھہرے رہو حتیٰ کہ ہمارے پاس کوئی صدقہ آ جائے تو ہم اس میں سے تمہیں دینے کا حکم دیں ۔ “ پھر فرمایا ” اے قبیصہ ! سوال کرنا حلال نہیں ، سوائے تین میں سے ایک کے ، کسی نے کوئی ضمانت لی ہو تو اس کے لیے سوال کرنا جائز ہے حتیٰ کہ اپنی ضرورت پوری کر لے ، پھر رک جائے ۔ دوسرا وہ آدمی کہ اس پر کوئی ایسی آفت یا مصیبت آ پڑی جس نے اس کا مال تباہ کر دیا تو ایسے شخص کے لیے سوال کرنا حلال ہے حتیٰ کہ گزارے کے لائق اپنی ضروریات حاصل کر لے ۔ اور تیسرا وہ آدمی جسے انتہائی احتیاج نے آ لیا ہو حتیٰ کہ اس کی قوم کے تین عقلمند افراد کہہ دیں کہ فلاں از حد لاچار ہو گیا ہے تو اسے بھی سوال کرنا حلال ہے حتیٰ کہ گزران حاصل کر لے اور پھر رک جائے ۔ ان صورتوں کے علاوہ سوال کرنا اے قبیصہ ! حرام ہے ، مانگنے والا حرام کھاتا ہے ۔ “
تشریح : اس حدیث میں صرف تین قسم کےآدمیوں کو سوال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اور انہیں صدقہ لینا حلال ہے۔ان میں سے ایک غنی اور دو فقیر ہیں۔ پھر فقیر ہونے کی بھی دو صورتیں ہیں۔ ایک ظاہری اور دوسرا مخفی غنی انسان اس وقت مانگ سکتا ہے۔ جب وہ کسی کا ضامن بن جائے۔اور اس کی توضیح یہ ہے کہ کسی قوم میں یا بعض افراد میں کوئی جان یا مال کی بنا ء پر عداوت پیدا ہوجائے۔اور ان کی صلح نہ ہورہی ہو۔بلکہ مذید حالات بگڑنے اور پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہو۔ تو کوئی بھلا انسان ان میں صلح کی پیش کش کردے۔اورقرض یا دیت وغیرہ کی ادایئگی کا ضامن بن جائے تاکہ ان مسلما نوں کی آپس میں صُلح ہوجائے۔ اور پھوٹ نہ پڑے تو ایسے غنی کو دوسرے لوگوں سے تعاون لینے اورسوال کرنے کی اجازت ہے۔اورعام لوگوں کو بھی چاہیے کہ صدقات سے اس کے ساتھ تعاون کریں۔(یہ وہی صورت ہے جو حدیث 1635 کے فائدے میں غارم کی تشریح کرتے ہوئے بیان کی گئی ہے۔) دوسری قسم کاوہ آدمی جس کا مال کسی عام ظاہری آفت سے مثلا ً سیلاب آجانے سے آگ لگ جانے سے سمندر میں غرق ہوجانے سے یا زلزلہ وغیرہ سے ہلاک ہوجائے۔اور عام لوگوں کے علم میں ہو تو ایسے شخص سے دلیل اور گواہ طلب کرنےکی ضرورت نہیں بلکہ ایسے ویسے تعاون دیا جائے اور اس پرصدقات خرچ ہوسکتے ہیں۔تیسری قسم کا وہ شخص ہے۔جو بظاہر مالدار اورغنی ہونے کی شہرت رکھتا ہو۔ مگراندر خانے کسی خسارے ۔گھاٹے۔چوری۔دھوکہ۔ اور خیانت ہوجانے کا اس طرح شکار ہوجائے۔ کہ فاقوں تک نوبت آگئی ہو تو ایسے شخص کےلئے اس کی قوم کے تین سمجھدارافراد گواہی دیں۔ تو اس سے سوال کرناجائز ہے۔ اور اس سے تعاون کرناضروری ہے۔ اور اس کو صدقات دینے بھی جائز ہیں۔ حتیٰ کہ وہ گزران حاصل کرلے۔ علاوہ ازیں سوال کرنا حرام اور صدقہ دینا ناجائز ہے۔ تعمیر مساجد ۔دینی مدارس۔جہاد اور دیگر رفاہی کام جو مسلمان معاشرے کی اہم ملی ضرورت ہیں۔اور حکومت ان کی زمہ داری نہیں اُٹھاتی یا بہت کم تعاون کرتی ہے۔تو کوئی ایک یا زیادہ افراد باوجود غنی ہونے کے لوگوں سے تعاون حاصل کرکے یہ لوازمات معاشرہ کو مہیا کریں۔ تو ان کےلئے بھی جائز ہے کہ وہ مذکورہ امور کےلئے لوگوں سے سوال کریں۔اور دوسروں پر بھی لازم ہے کہ ایسے امور میں ان سے تعاون کریں۔بشر ط یہ کہ یہ لوگ اپنا بااعتماد ہونا ثابت رکھیں۔ اس حدیث میں صرف تین قسم کےآدمیوں کو سوال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اور انہیں صدقہ لینا حلال ہے۔ان میں سے ایک غنی اور دو فقیر ہیں۔ پھر فقیر ہونے کی بھی دو صورتیں ہیں۔ ایک ظاہری اور دوسرا مخفی غنی انسان اس وقت مانگ سکتا ہے۔ جب وہ کسی کا ضامن بن جائے۔اور اس کی توضیح یہ ہے کہ کسی قوم میں یا بعض افراد میں کوئی جان یا مال کی بنا ء پر عداوت پیدا ہوجائے۔اور ان کی صلح نہ ہورہی ہو۔بلکہ مذید حالات بگڑنے اور پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہو۔ تو کوئی بھلا انسان ان میں صلح کی پیش کش کردے۔اورقرض یا دیت وغیرہ کی ادایئگی کا ضامن بن جائے تاکہ ان مسلما نوں کی آپس میں صُلح ہوجائے۔ اور پھوٹ نہ پڑے تو ایسے غنی کو دوسرے لوگوں سے تعاون لینے اورسوال کرنے کی اجازت ہے۔اورعام لوگوں کو بھی چاہیے کہ صدقات سے اس کے ساتھ تعاون کریں۔(یہ وہی صورت ہے جو حدیث 1635 کے فائدے میں غارم کی تشریح کرتے ہوئے بیان کی گئی ہے۔) دوسری قسم کاوہ آدمی جس کا مال کسی عام ظاہری آفت سے مثلا ً سیلاب آجانے سے آگ لگ جانے سے سمندر میں غرق ہوجانے سے یا زلزلہ وغیرہ سے ہلاک ہوجائے۔اور عام لوگوں کے علم میں ہو تو ایسے شخص سے دلیل اور گواہ طلب کرنےکی ضرورت نہیں بلکہ ایسے ویسے تعاون دیا جائے اور اس پرصدقات خرچ ہوسکتے ہیں۔تیسری قسم کا وہ شخص ہے۔جو بظاہر مالدار اورغنی ہونے کی شہرت رکھتا ہو۔ مگراندر خانے کسی خسارے ۔گھاٹے۔چوری۔دھوکہ۔ اور خیانت ہوجانے کا اس طرح شکار ہوجائے۔ کہ فاقوں تک نوبت آگئی ہو تو ایسے شخص کےلئے اس کی قوم کے تین سمجھدارافراد گواہی دیں۔ تو اس سے سوال کرناجائز ہے۔ اور اس سے تعاون کرناضروری ہے۔ اور اس کو صدقات دینے بھی جائز ہیں۔ حتیٰ کہ وہ گزران حاصل کرلے۔ علاوہ ازیں سوال کرنا حرام اور صدقہ دینا ناجائز ہے۔ تعمیر مساجد ۔دینی مدارس۔جہاد اور دیگر رفاہی کام جو مسلمان معاشرے کی اہم ملی ضرورت ہیں۔اور حکومت ان کی زمہ داری نہیں اُٹھاتی یا بہت کم تعاون کرتی ہے۔تو کوئی ایک یا زیادہ افراد باوجود غنی ہونے کے لوگوں سے تعاون حاصل کرکے یہ لوازمات معاشرہ کو مہیا کریں۔ تو ان کےلئے بھی جائز ہے کہ وہ مذکورہ امور کےلئے لوگوں سے سوال کریں۔اور دوسروں پر بھی لازم ہے کہ ایسے امور میں ان سے تعاون کریں۔بشر ط یہ کہ یہ لوگ اپنا بااعتماد ہونا ثابت رکھیں۔