Book - حدیث 1621

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَنْ رَوَى نِصْفَ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ صحیح ِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ قَالَ ابْنُ صَالِحٍ قَالَ الْعَدَوِيُّ وَإِنَّمَا هُوَ الْعُذْرِيُّ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمَيْنِ بِمَعْنَى حَدِيثِ الْمُقْرِئِ

ترجمہ Book - حدیث 1621

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: ان حضرات کی دلیل جو گندم کا آدھا صاع بیان کرتے ہیں ابن جریج کا بیان ہے کہ ابن شہاب نے ( راوی کا نام ) ” عبداللہ بن ثعلبہ “ ہی روایت کیا ہے ۔ اور احمد بن صالح نے اس کو العدوی کہا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ وہ درحقیقت العذری ہے ۔ ( روایت یہ ہے کہ ) رسول اللہ ﷺ نے عید الفطر سے دو دن پہلے لوگوں کو خطبہ دیا ، اور ( عبداللہ بن یزید مکی ) المقری کی ( مذکورہ بالا ) روایت کی مانند بیان کیا ۔