كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ كَمْ يُؤَدَّى فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ وَقَرَأَهُ عَلَيَّ مَالِكٌ أَيْضًا عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ قَالَ فِيهِ فِيمَا قَرَأَهُ عَلَيَّ مَالِكٌ زَكَاةُ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى مِنْ الْمُسْلِمِينَ
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
باب: فطرانے کی مقدار
سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں صدقہ فطر فرض فرمایا ، اس طرح کہ ہر مسلمان آزاد ، غلام ، مرد اور عورت کی طرف سے کھجور یا ” جَو “ کا ایک صاع دیا جائے ۔
تشریح :
1۔جناب عبد اللہ بن مسلمہ کی یہ حدیث امام مالک رحمۃ اللہ علیہ سے د و طرح سے حاصل ہوئی ہے۔ایک بطور تحدیث کے امام صاحب نے طلبہ کی جماعت میں بیان فرمائی یا ان پر پڑھی گئی۔اوردوسرے خاص عبد اللہ بن مسلمہ کو پڑھ کر سنائی۔اور اس دوسری صورت میں (من رمضان) کی صراحت بھی کی۔2۔(صاع) غلہ نا پنے کا برتن ہوتا ہے۔جس میں چار مد ہوتے ہیں۔اور ایک مد متوسط ہاتھوں والے انسان کے دونوں ہاتھ ملا کر بھرنے کی مقدار کو کہتے ہیں۔اور اس سلسلے میں معیا ر اہل مدینہ کا ہی ناپ ہے۔ جیسے کہ حدیث میں ہے ۔(الوزن وزن اهل مكة والميكال ميكال اهل المدينه)(سنن ابی دائود۔البیوع حدیث 3340) یعنی وزن اہل مکہ کا معتبر ہے۔اور کیل(کسی چیز کا بھر کر ماپ)اہل مدینہ کا اور یہ گزر چکا ہے کہ گند م کا ایک صاع کم وبیش ڈھائی کلو کے برابر ہوتا ہے۔