Book - حدیث 1597

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ صَدَقَةِ الزَّرْعِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيمَا سَقَتْ الْأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ وَمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي فَفِيهِ نِصْفُ الْعُشْرِ

ترجمہ Book - حدیث 1597

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: کھیتی کی زکوٰۃ سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو زمین دریاؤں سے سیراب ہوتی ہو یا چشموں سے تو ان میں دسواں حصہ ہے ۔ اور جن کو اونٹنیوں سے ( رہٹ کے ذریعے سے ) سیراب کیا جاتا ہو تو ان میں بیسواں حصہ ہے ۔ “