Book - حدیث 1591

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابٌ: أَينَ تُصَدَّقُ الأَموَالُ حسن صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا تُؤْخَذُ صَدَقَاتُهُمْ إِلَّا فِي دُورِهِمْ

ترجمہ Book - حدیث 1591

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: مالوں کی زکوٰۃ کہاں وصول کی جائے سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے ، وہ اپنے دادا ( عبداللہ بن عمرو ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” نہ «جلب» ہے اور نہ «جنب» اور ان کے مالوں کی زکوٰۃ ان کے گھروں ہی پر وصول کی جائے ۔ “
تشریح : 1۔(جلب)بمعنی لانا اور کھینچنا۔یعنی عامل کو یہ قطعاً روا نہیں کہ اپنا مرکز کسی ایسی جگہ بنالے جہاں مالکوں کو اپنے جانور کھینچ کر لانا پڑیں۔اور وہ مشقت اُٹھاتے پھریں۔اور اسی طرح مالکوں کو بھی جائز نہیں کہ تحصیل دار زکواۃ کی آمد کا سن کر اپنے جانور اپنے پڑائو سے دور لے جایئں۔اور پھر وہ انہیں ڈھونڈھتا پھرے۔ان کے اس عمل کو (جنب ) کہتے ہیں۔اس کا لغوی معنی ہے۔ پہلو تہی کرنا ۔دور ہونا۔ 2۔اسلام کی ایسی تعلیمات ہی اس کے دین فطرت ہونے کی دلیل ہیں۔ 1۔(جلب)بمعنی لانا اور کھینچنا۔یعنی عامل کو یہ قطعاً روا نہیں کہ اپنا مرکز کسی ایسی جگہ بنالے جہاں مالکوں کو اپنے جانور کھینچ کر لانا پڑیں۔اور وہ مشقت اُٹھاتے پھریں۔اور اسی طرح مالکوں کو بھی جائز نہیں کہ تحصیل دار زکواۃ کی آمد کا سن کر اپنے جانور اپنے پڑائو سے دور لے جایئں۔اور پھر وہ انہیں ڈھونڈھتا پھرے۔ان کے اس عمل کو (جنب ) کہتے ہیں۔اس کا لغوی معنی ہے۔ پہلو تہی کرنا ۔دور ہونا۔ 2۔اسلام کی ایسی تعلیمات ہی اس کے دین فطرت ہونے کی دلیل ہیں۔