Book - حدیث 1585

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُعْتَدِي الْمُتَعَدِّي فِي الصَّدَقَةِ كَمَانِعِهَا

ترجمہ Book - حدیث 1585

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: جنگل میں چرنے والے جانوروں کی زکوٰۃ سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” زکوٰۃ وصول کرنے میں زیادتی کرنے والا ، اسی طرح ہے جیسے کہ زکوٰۃ نہ دینے والا ۔ “
تشریح : یعنی جو عامل زکوۃ لینے میں ظلم کرتا ہو ‘ اس کا گناہ ایسے ہی ہے جیسے زکوۃ نہ دینا۔دوسرامفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ظالم عامل ‘ مانع زکوۃ ہے ۔یعنی اس کے ظلم کےباعث لوگ اپنا مال چھپائیں گے ‘جھوٹ بولیں گے اور زکوۃ نہیں دیں گے ‘ اس لیے یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔آج کل کے ٹیکسوں کے نظام کی ناکامی بھی ‘ ظلم اور خیانت کے باعث ہے ۔ یعنی جو عامل زکوۃ لینے میں ظلم کرتا ہو ‘ اس کا گناہ ایسے ہی ہے جیسے زکوۃ نہ دینا۔دوسرامفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ظالم عامل ‘ مانع زکوۃ ہے ۔یعنی اس کے ظلم کےباعث لوگ اپنا مال چھپائیں گے ‘جھوٹ بولیں گے اور زکوۃ نہیں دیں گے ‘ اس لیے یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔آج کل کے ٹیکسوں کے نظام کی ناکامی بھی ‘ ظلم اور خیانت کے باعث ہے ۔