Book - حدیث 1578

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ صحیح حَدَّثَنَا هَارُونُ ابْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ... فَذَكَرَ مِثْلَهُ، لَمْ يَذْكُرْ ثِيَابًا تَكُونُ بِالْيَمَنِ، وَلَا ذَكَرَ -يَعْنِي مُحْتَلِمًا-قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ جَرِيرٌ وَيَعْلَى وَمَعْمَرٌ وَشُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَ يَعْلَى وَمَعْمَرٌ، عَنْ مُعَاذٍ مِثْلَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 1578

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: جنگل میں چرنے والے جانوروں کی زکوٰۃ سیدنا معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو یمن کی طرف بھیجا ، اور اسی کے مثل ذکر کیا ۔ اس روایت میں یہ ذکر نہیں ہے کہ ” یہ کپڑے ہیں جو یمن میں ہوتے ہیں ۔ “ اور نہ لفظ «محتلما» ہی ذکر کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت کو جریر ، یعلیٰ ، معمر ، شعبہ ، ابوعوانہ اور یحییٰ بن سعید نے اعمش سے ، انہوں نے ابووائل سے ، انہوں نے مسروق سے ( مرسل ) نقل کیا ہے ، جبکہ یعلیٰ اور معمر نے سیدنا معاذ ؓ سے اسی کے مثل ( متصل ) بیان کیا ۔