Book - حدیث 1564

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ الْكَنْزِ مَا هُوَ وَزَكَاةِ الْحُلِيِّ حسن المرفوع منه فقط حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَتَّابٌ يَعْنِي ابْنَ بَشِيرٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَلْبَسُ أَوْضَاحًا مِنْ ذَهَبٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَنْزٌ هُوَ فَقَالَ مَا بَلَغَ أَنْ تُؤَدَّى زَكَاتُهُ فَزُكِّيَ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ

ترجمہ Book - حدیث 1564

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: کنز کی تعریف اور زیورات کی زکوٰۃ کا مسئلہ سیدہ ام سلمہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں سونے کے ہار پہنا کرتی تھی ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا ، اے اللہ کے رسول ! کیا یہ کنز ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” جو زکوٰۃ کی مقدار کو پہنچ جائے اور اس کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے تو وہ کنز نہیں ہے ۔ “