كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ ضعیف حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجَمَلِيِّ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ زَكَاةٌ، وَالْوَسْقُ سِتُّونَ مَخْتُومًا.قَالَ أَبو دَاود: أَبُو الْبَخْتَرِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ.
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل باب: کن چیزوں میں زکوٰۃ واجب ہے ؟ سیدنا ابو سعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں ” پانچ وسق سے کم ( غلے ) میں زکوٰۃ نہیں ۔ “ اور ایک ” وسق “ ساٹھ معیاری ” صاع “ کا ہوتا ہے ۔ ¤ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابوالبختری نے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے براہ راست نہیں سنا ۔