Book - حدیث 1554

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبَرَصِ وَالْجُنُونِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئْ الْأَسْقَامِ

ترجمہ Book - حدیث 1554

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: تعوذات کا بیان سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من البرص ، والجنون ، والجذام ، ومن سيئ الأسقام» ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں برص ( پھلبہری ) سے ، پاگل پن سے ، کوڑھ سے اور بری بیماریوں سے ۔ “
تشریح : اس قسم کی بیماریوں میں بعض اوقات انسان اپنے آپ سے بھی بیزار ہو جاتا ہے اور تیمار داروں کو بھی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔(عافانا الله منها ) اس قسم کی بیماریوں میں بعض اوقات انسان اپنے آپ سے بھی بیزار ہو جاتا ہے اور تیمار داروں کو بھی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔(عافانا الله منها )