Book - حدیث 1552

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ صَيْفِيٍّ مَوْلَى أَفْلَحَ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْيَسَرِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو: >اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَدْمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ التَّرَدِّي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَرَقِ، وَالْحَرَقِ، وَالْهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا<.

ترجمہ Book - حدیث 1552

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: تعوذات کا بیان سیدنا ابوالیسر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من الهدم ، وأعوذ بك من التردي ، وأعوذ بك من الغرق ، والحرق والهرم ، وأعوذ بك أن يتخبطني الشيطان عند الموت ، وأعوذ بك أن أموت في سبيلك مدبرا ، وأعوذ بك أن أموت لديغا» ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ کوئی مکان یا دیوار مجھ پر آ گرے یا کسی بلند مقام سے گر پڑوں ۔ میں تیری پناہ چاہتا ہوں غرق ہونے سے ، جلنے یا از حد بوڑھا ہو جانے سے ، تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ شیطان مجھے موت کے وقت بدحواس کر دے ، یا اس بات سے کہ جہاد میں پیٹھ دیتے ہوئے مروں یا اس کیفیت سے کہ زہریلے جانور کے کاٹے سے مجھے موت آئے ۔ “
تشریح : یہ دعا اور اس قسم کی دیگر دعائیں امت کی تعلیم کے لیے ہیں ورنہ رسول اکرم ﷺ جہاد سے پیٹھ پھیرنے اور شیطان سے محفوظ تھے ‘اسی طرح آپ سخت قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ تھے ۔ (عون المعبود )شیخ البانی ﷫ نے اس حدیث کی تصحیح کی ہے ۔ یہ دعا اور اس قسم کی دیگر دعائیں امت کی تعلیم کے لیے ہیں ورنہ رسول اکرم ﷺ جہاد سے پیٹھ پھیرنے اور شیطان سے محفوظ تھے ‘اسی طرح آپ سخت قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ تھے ۔ (عون المعبود )شیخ البانی ﷫ نے اس حدیث کی تصحیح کی ہے ۔