Book - حدیث 1547

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُوعِ فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ

ترجمہ Book - حدیث 1547

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: تعوذات کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من الجوع فإنه بئس الضجيع ، وأعوذ بك من الخيانة فإنها بئست البطانة» ” اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے ، بیشک یہ بہت بری ہم خواب ہے ۔ اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں خیانت سے ، بیشک پوشیدہ خصلتوں میں سے یہ بہت بری خصلت ہے ۔ “
تشریح : اس حدیث اور دعا سے یہ استدلال کیا جاتا ہے کہ محض بھوک اور فاقے میں کوئی ثواب نہیں ‘ اللہ اس سے محفوظ رکھے ۔وہی بھوک اللہ کے ہاں مفید ہے جو تقریب کی نیت سے ہو یعنی ’’روزہ ۔‘‘اور ’’خیانت ‘‘جو ’’امانت‘‘کی ضد ہے دینی ‘ دنیاوی اور مادی ومعنوی تمام امور کو شامل ہے ۔ اللہ اس سے بچائے ۔ اس حدیث اور دعا سے یہ استدلال کیا جاتا ہے کہ محض بھوک اور فاقے میں کوئی ثواب نہیں ‘ اللہ اس سے محفوظ رکھے ۔وہی بھوک اللہ کے ہاں مفید ہے جو تقریب کی نیت سے ہو یعنی ’’روزہ ۔‘‘اور ’’خیانت ‘‘جو ’’امانت‘‘کی ضد ہے دینی ‘ دنیاوی اور مادی ومعنوی تمام امور کو شامل ہے ۔ اللہ اس سے بچائے ۔