Book - حدیث 1532

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَدْعُوَ الْإِنْسَانُ عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَيَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ أَبُو حَزْرَةَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ وَلَا تَدْعُوا عَلَى أَوْلَادِكُمْ وَلَا تَدْعُوا عَلَى خَدَمِكُمْ وَلَا تَدْعُوا عَلَى أَمْوَالِكُمْ لَا تُوَافِقُوا مِنْ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى سَاعَةَ نَيْلٍ فِيهَا عَطَاءٌ فَيَسْتَجِيبَ لَكُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ مُتَّصِلٌ عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ لَقِيَ جَابِراً

ترجمہ Book - حدیث 1532

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: اپنے مال اور اولاد کو بددعا کرنا منع ہے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اپنے آپ کو بد دعا نہ دو ، اپنی اولاد کو بد دعا نہ دو ، اپنے خادموں کو بد دعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بد دعا نہ دو ، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو ( ادھر تم کوئی بد دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اسے ) تمہارے لیے قبول کر لے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث متصل ہے ، عبادہ بن ولید بن عبادہ نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے ملاقات کی ہے ۔
تشریح : بعض گھڑیاں اللہ کی جانب سے قبولیت کی ہوتی ہیں۔ان کا علم اللہ ہی کو ہے۔اسی لئے بندے کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ اور کسی بھی وقت زبان سے کوئی غلط بات نہیں نکالنی چاہیے۔ہوسکتا ہے پوری ہوجائے اور پھر پچھتاتا پھرے۔ بعض گھڑیاں اللہ کی جانب سے قبولیت کی ہوتی ہیں۔ان کا علم اللہ ہی کو ہے۔اسی لئے بندے کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ اور کسی بھی وقت زبان سے کوئی غلط بات نہیں نکالنی چاہیے۔ہوسکتا ہے پوری ہوجائے اور پھر پچھتاتا پھرے۔