Book - حدیث 153

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ أَنَّهُ شَهِدَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَسْأَلُ بِلَالًا عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَخْرُجُ يَقْضِي حَاجَتَهُ فَآتِيهِ بِالْمَاءِ فَيَتَوَضَّأُ وَيَمْسَحُ عَلَى عِمَامَتِهِ وَمُوقَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هُوَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ

ترجمہ Book - حدیث 153

کتاب: طہارت کے مسائل باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان جناب ابوعبدالرحمٰن سلمی روایت کرتے ہیں کہ وہ عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کے پاس حاضر تھے اور وہ بلال ؓ سے نبی کریم ﷺ کے وضو کے بارے میں دریافت کر رہے تھے ۔ بلال ؓ نے کہا کہ جب آپ قضائے حاجت کے لیے جاتے تو میں آپ ﷺ کے لیے پانی لے آتا اور آپ ﷺ وضو کرتے اور اپنی پگڑی اور موزوں پر مسح کرتے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ابوعبدالرحمٰن سے روایت کرنے والا ابوعبداللہ ، بنی تیم بن مرہ کا مولیٰ ( آزاد کردہ غلام ) ہے ۔