Book - حدیث 1520

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي الِاسْتِغْفَارِ صحیح حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ صَادِقًا بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ

ترجمہ Book - حدیث 1520

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: استغفار کا بیان ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس شخص نے سچے دل سے شہادت کا سوال کیا اللہ تعالیٰ اس کو شہدا کی منازل تک پہنچا دے گا خواہ اپنے بستر ہی پر اسے موت آئے ۔ “
تشریح : دعا کی قبولیت کےلئے سچے دل سے دعا کرنا شرط ہے کیونکہ صدق واخلاص ہی پر تمام اعمال کادارومدار ہے۔ونسال اللہ التوفیق دعا کی قبولیت کےلئے سچے دل سے دعا کرنا شرط ہے کیونکہ صدق واخلاص ہی پر تمام اعمال کادارومدار ہے۔ونسال اللہ التوفیق