Book - حدیث 1517

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي الِاسْتِغْفَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ الشَّنِّيُّ حَدَّثَنِي أَبِي عُمَرُ بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ بِلَالَ بْنَ يَسَارِ بْنِ زَيْدٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُنِيهِ عَنْ جَدِّي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ قَالَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ غُفِرَ لَهُ وَإِنْ كَانَ قَدْ فَرَّ مِنْ الزَّحْفِ

ترجمہ Book - حدیث 1517

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: استغفار کا بیان سیدنا زید ؓ ( مولیٰ نبی کریم ﷺ ) نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ” جو شخص یوں کہتا ہے «أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه» میں معافی مانگتا ہوں اللہ سے ، وہ ذات کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ، وہ زندہ ہے اور نگرانی کرنے والا ہے ۔ اور میں اسی کی طرف توبہ اور رجوع کرتا ہوں ۔ تو اس کو بخش دیا جاتا ہے اگرچہ وہ جہاد سے بھی بھاگا ہو ۔ “
تشریح : زبان زد عام استغفار کے الفاظ (استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه)اگرچہ معناًصحیح ہیں۔مگر رسول اللہ ﷺکے فرمودہ نہیں ہیں۔رسول اللہ ﷺ کے فرمودہ الفاظ کو اختیار کرنا ہی سنت اور آپ ﷺسے محبت ہے۔ زبان زد عام استغفار کے الفاظ (استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه)اگرچہ معناًصحیح ہیں۔مگر رسول اللہ ﷺکے فرمودہ نہیں ہیں۔رسول اللہ ﷺ کے فرمودہ الفاظ کو اختیار کرنا ہی سنت اور آپ ﷺسے محبت ہے۔