Book - حدیث 1512

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا سَلَّمَ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ وَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعَ سُفْيَانُ مِنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالُوا: ثَمَانِيَةَ عَشَرَ حَدِيثًا.

ترجمہ Book - حدیث 1512

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: آدمی سلام پھیرنے کے بعد کون سے اذکار بجا لائے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ جب سلام پھیرتے تو پڑھتے «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» ” اے اللہ تو ( سراپا ) سلامتی ہے اور تجھی سے سلامتی ( حاصل ہوتی ) ہے ۔ تو بڑی برکتوں والا ہے اے جلال و اکرام والے ! “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سفیان نے عمرو بن مرہ سے سنا ہے ۔ اور محدثین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سے اٹھارہ احادیث سنی ہیں ۔
تشریح : امام ابو دائود رحمۃ اللہ علیہ کا یہ مقولہ سابقہ سند سے متعلق ہے۔ار مذکورہ دعا کے الفاظ صحیح احادیث میں اسی قدر ہیں جو بیان ہوئے اور کچھ لوگ جو پڑھتے ہیں۔(اليك يرجع السلام وادخلنا دارالسلام تباركت ربنا وتعاليت يا ذو الجلال والاكرام)صحیح سند سے ثابت نہیں ہے۔پس آپﷺ کی دعا میں ان کا اضافہ ایسے ہی ہے جیس خالص دودھ میں پانی ملادیا جائے۔جو بہرحال غلط ہے۔خواہ آب زم زم ہی کیوں نہ ملایا جائے۔ امام ابو دائود رحمۃ اللہ علیہ کا یہ مقولہ سابقہ سند سے متعلق ہے۔ار مذکورہ دعا کے الفاظ صحیح احادیث میں اسی قدر ہیں جو بیان ہوئے اور کچھ لوگ جو پڑھتے ہیں۔(اليك يرجع السلام وادخلنا دارالسلام تباركت ربنا وتعاليت يا ذو الجلال والاكرام)صحیح سند سے ثابت نہیں ہے۔پس آپﷺ کی دعا میں ان کا اضافہ ایسے ہی ہے جیس خالص دودھ میں پانی ملادیا جائے۔جو بہرحال غلط ہے۔خواہ آب زم زم ہی کیوں نہ ملایا جائے۔