Book - حدیث 1499
كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ الدُّعَاءِ صحیح حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ مَرَّ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَدْعُو بِأُصْبُعَيَّ فَقَالَ أَحِّدْ أَحِّدْ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ
ترجمہ Book - حدیث 1499
کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل
باب: ( آداب ) دعا
سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس سے گزرے اور میں اپنی دو انگلیاں اٹھائے دعا کر رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” ایک سے ، ایک سے ۔ “ اور انگشت شہادت سے اشارہ فرمایا ۔
تشریح :
نماز میں ایک انگلی سے اشارہ اللہ کی توحید کا اثبات اور اس کی طرف اشار ہ ہے۔
نماز میں ایک انگلی سے اشارہ اللہ کی توحید کا اثبات اور اس کی طرف اشار ہ ہے۔