Book - حدیث 1483

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ الدُّعَاءِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ لِيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1483

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: ( آداب ) دعا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں کوئی ایسے دعا مت کرے کہ یا اللہ ! مجھے بخش دے اگر چاہے تو ۔ یا اللہ ! مجھ پر رحم فر اگر چاہے تو ۔ جو مانگنا ہے عزیمت اور پختگی سے مانگو ۔ اللہ کو کوئی مجبور نہیں کر سکتا ۔ “
تشریح : اس انداز سے دعا میں گویا داعی خوب راغب نہیں ہوتا۔اور اسے ضرورت نہیں ہے۔ہونا یہ چاہیے کہ پختگی اور عزیمت سے مانگا جائے۔ اے اللہ ! مجھے یہ چیز عنایت فرما کیونکہ جب اللہ دیناچاہے تو کوئی اسے روک نہیں سکتا۔ اس انداز سے دعا میں گویا داعی خوب راغب نہیں ہوتا۔اور اسے ضرورت نہیں ہے۔ہونا یہ چاہیے کہ پختگی اور عزیمت سے مانگا جائے۔ اے اللہ ! مجھے یہ چیز عنایت فرما کیونکہ جب اللہ دیناچاہے تو کوئی اسے روک نہیں سکتا۔