Book - حدیث 1479

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ الدُّعَاءِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ذَرٍّ عَنْ يُسَيْعٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ قَالَ رَبُّكُمْ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 1479

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: ( آداب ) دعا سیدنا نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” دعا عبادت ہی ہے ۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو ، میں قبول کروں گا ۔ “
تشریح : جب دعا عبادت ہے۔تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوا۔لہذا زبان زدعام کلمات یارسول اللہ یا علی ۔یا حسین۔یا غوث۔وغیرہ قسم کے انداز سےدعایئں کرنا نعرے لگانا یا ان کے طغرے لکھنا اور لٹکانا صریح شرک ہے۔اور ان سے بچنافرض ہے۔اورعلمائے حق پرواجب ہے۔ کہ عوام کو مسئلہ توحید کی اہمیت اور نزاکت سے آگاہ کرتے رہا کریں۔ جب دعا عبادت ہے۔تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوا۔لہذا زبان زدعام کلمات یارسول اللہ یا علی ۔یا حسین۔یا غوث۔وغیرہ قسم کے انداز سےدعایئں کرنا نعرے لگانا یا ان کے طغرے لکھنا اور لٹکانا صریح شرک ہے۔اور ان سے بچنافرض ہے۔اورعلمائے حق پرواجب ہے۔ کہ عوام کو مسئلہ توحید کی اہمیت اور نزاکت سے آگاہ کرتے رہا کریں۔