Book - حدیث 1478

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَ أَضَاةِ بَنِي غِفَارٍ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ عَلَى حَرْفٍ قَالَ أَسْأَلُ اللَّهَ مُعَافَاتَهُ وَمَغْفِرَتَهُ إِنَّ أُمَّتِي لَا تُطِيقُ ذَلِكَ ثُمَّ أَتَاهُ ثَانِيَةً فَذَكَرَ نَحْوَ هَذَا حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيُّمَا حَرْفٍ قَرَءُوا عَلَيْهِ فَقَدْ أَصَابُوا

ترجمہ Book - حدیث 1478

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: قرآن مجید سات حروف پر اتارا گیا ہے سیدنا ابی بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ قبیلہ بنی غفار کے تالاب کے پاس تھے کہ آپ ﷺ پر جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ اپنی امت کو ایک حرف پر قرآن پڑھائیں ۔ آپ ﷺ نے کہا ” میں اللہ عزوجل سے عفو و مغفرت کا سائل ہوں ، کیونکہ میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی ۔ “ پھر جبرائیل علیہ السلام دوسری بار آئے اور پہلے کی مانند ذکر کیا ، حتیٰ کہ سات حرفوں تک پہنچے ۔ فرمایا اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ اپنی امت کو ( کلام اللہ ) سات حرفوں پر پڑھائیں ، جس حرف پر بھی وہ پڑھیں گے ، صحیح ہو گا ۔