Book - حدیث 1465

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ اسْتِحْبَابِ التَّرْتِيلِ فِي الْقِرَاءَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا

ترجمہ Book - حدیث 1465

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: قرآت کی ترتیل کا استحباب قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے نبی کریم ﷺ کی قرآت کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا ، آپ ﷺ الفاظ کو مد کے ساتھ ( کھینچ کر ، لمبا کر کے ) پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : یعنی جن الفاظ میں مد ہے۔ان کو مد سے اور جن میں لین ہے ان کو کولین سے۔مقصد یہ کہ معروف عربی لحن کے ساتھ پڑھتے تھے۔ یعنی جن الفاظ میں مد ہے۔ان کو مد سے اور جن میں لین ہے ان کو کولین سے۔مقصد یہ کہ معروف عربی لحن کے ساتھ پڑھتے تھے۔