كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي سُورَةِ الصَّمَدِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ
کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: سورۃ الاخلاص کی فضیلت سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو سنا کہ وہ «قل هو الله أحد» بار بار پڑھ رہا تھا ۔ صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس بات کا آپ ﷺ سے ذکر کیا ، اور وہ گویا اس کو کم سمجھ رہا تھا ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، بیشک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ “