Book - حدیث 1459

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ مَنْ قَالَ هِيَ مِنْ الطُّوَلِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُوتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا مِنْ الْمَثَانِي الطُّوَلِ وَأُوتِيَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام سِتًّا فَلَمَّا أَلْقَى الْأَلْوَاحَ رُفِعَتْ ثِنْتَانِ وَبَقِيَ أَرْبَعٌ

ترجمہ Book - حدیث 1459

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: ان لوگوں کی دلیل جو کہتے ہیں کہ فاتحہ لمبی سورتوں میں سے ہے سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو سات آیتیں دی گئی ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور بڑی لمبی ہیں ۔ اور موسیٰ علیہ السلام کو چھ دی گئی تھیں ۔ جب انہوں نے تختیوں کو زمین پر ڈال دیا تو ان میں سے دو کو اٹھا لیا گیا اور چار باقی رہیں ۔
تشریح : بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں فاتحہ کی ہیں۔جو بااعتبار الفاظ اگرچہ مختصر ہیں۔مگر بااعتبار معنی بڑی لمبی لمبی ہیں۔ بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں فاتحہ کی ہیں۔جو بااعتبار الفاظ اگرچہ مختصر ہیں۔مگر بااعتبار معنی بڑی لمبی لمبی ہیں۔