Book - حدیث 1457

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ أُمُّ الْقُرْآنِ وَأُمُّ الْكِتَابِ وَالسَّبْعُ الْمَثَانِي

ترجمہ Book - حدیث 1457

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: سورۃ الفاتحہ کی فضیلت سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” «الحمد لله رب العالمين» ام القرآن ہے ، ام الکتاب اور السبع المثانی ہے ۔ “
تشریح : (اُم) بمعنی اصل ہے۔چونکہ یہ سورت مبارکہ مضامین قرآن کا خلاصہ ہے۔بالخصوص توحید (توحید الوہیت ربوبیت۔اسماء وصفات) رسالت اور قیامت ۔اس لئے اسے ام القرآن اور اُم الکتاب کا نام دیا گیا ہے۔اور السبع المثانی یعنی وہ سات آیات جو بار بار دہرائی جاتی ہیں۔سورۃ الحجر آیت۔87 میں ہے۔( وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ) بلا شبہ ہم نے آپ کو ساتھ آیتیں دی ہیں۔جو بار بار دہرائی جاتی ہیں۔اور عظمت والا قرآن دیا ہے (اُم) بمعنی اصل ہے۔چونکہ یہ سورت مبارکہ مضامین قرآن کا خلاصہ ہے۔بالخصوص توحید (توحید الوہیت ربوبیت۔اسماء وصفات) رسالت اور قیامت ۔اس لئے اسے ام القرآن اور اُم الکتاب کا نام دیا گیا ہے۔اور السبع المثانی یعنی وہ سات آیات جو بار بار دہرائی جاتی ہیں۔سورۃ الحجر آیت۔87 میں ہے۔( وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ) بلا شبہ ہم نے آپ کو ساتھ آیتیں دی ہیں۔جو بار بار دہرائی جاتی ہیں۔اور عظمت والا قرآن دیا ہے