Book - حدیث 1455

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي ثَوَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ تَعَالَى يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِمْ السَّكِينَةُ وَغَشِيَتْهُمْ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْهُمْ الْمَلَائِكَةُ وَذَكَرَهُمْ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1455

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: قرآن پڑھنے کا ثواب سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر کتاب اللہ کی تلاوت کرتے اور آپس میں اس کا درس و مذاکرہ کرتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے ، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے ، فرشتے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں اور اللہ عزوجل ان کا ذکر ان میں کرتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں ۔ “ ( ملائکہ مقربین میں ۔ )
تشریح : تلاوت قرآن درس وتدریس اور وعظ وتبلیغ مسجد میں ہو یا مدرسے میں یا کسی اور مقام پر اس فضل کی ہرجگہ امید ہے۔ان شاء اللہ تعالیٰ تلاوت قرآن درس وتدریس اور وعظ وتبلیغ مسجد میں ہو یا مدرسے میں یا کسی اور مقام پر اس فضل کی ہرجگہ امید ہے۔ان شاء اللہ تعالیٰ