Book - حدیث 1454

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي ثَوَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ مَاهِرٌ بِهِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَؤُهُ وَهُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ فَلَهُ أَجْرَانِ

ترجمہ Book - حدیث 1454

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: قرآن پڑھنے کا ثواب ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس میں ماہر ہے ، وہ اعمال نامہ لکھنے والے معزز اور اطاعت گزار فرشتوں کے ساتھ ہو گا ۔ اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے ، مگر اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہے ( اٹک اٹک کر پڑھتا ہے ) تو اس کے لیے دو اجر ہیں ۔ “
تشریح : دو اجر ہیں۔ ایک قرآن پڑھنے کا اور دوسرا مشقت برداشت کرنے اور بددل نہ ہونے کا۔ دو اجر ہیں۔ ایک قرآن پڑھنے کا اور دوسرا مشقت برداشت کرنے اور بددل نہ ہونے کا۔