Book - حدیث 1453

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي ثَوَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ زَبَّانِ بْنِ فَائِدٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَعَمِلَ بِمَا فِيهِ أُلْبِسَ وَالِدَاهُ تَاجًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ضَوْءُهُ أَحْسَنُ مِنْ ضَوْءِ الشَّمْسِ فِي بُيُوتِ الدُّنْيَا لَوْ كَانَتْ فِيكُمْ فَمَا ظَنُّكُمْ بِالَّذِي عَمِلَ بِهَذَا

ترجمہ Book - حدیث 1453

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: قرآن پڑھنے کا ثواب سیدنا سہل بن معاذ جہنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے قرآن پڑھا اور جو اس میں ہے ، اس نے اس پر عمل کیا ، تو اس کے ماں باپ کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے بڑھ کر خوبصورت ہو گی ، اگر وہ دنیا میں تمہارے گھروں میں ہوتا ۔ ( جب ماں باپ کا یہ درجہ ہے ) تو تمہارا کیا خیال ہے خود اس پر عمل کرنے والے کا کیا مقام ہو گا ۔ “