Book - حدیث 1452

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي ثَوَابِ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُثْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1452

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: قرآن پڑھنے کا ثواب سیدنا عثمان ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھتا اور سکھاتا ہے ۔ “
تشریح : تعلیم قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حدیث نبوی بھی ضمناً اس شرف میں شامل ہے۔کیونکہ یہ قرآن کی تفسیر اور اس کا نبوی بیان ہے۔اور بالتبع دیگر علوم شرعیہ بھی۔اور یہ حدیث معلمین قرآن وسنت کے لئے فخر وانبساط کا باعث ہے۔اہل دنیا خواہ انہیں کسی نظر سے دیکھیں۔ تعلیم قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حدیث نبوی بھی ضمناً اس شرف میں شامل ہے۔کیونکہ یہ قرآن کی تفسیر اور اس کا نبوی بیان ہے۔اور بالتبع دیگر علوم شرعیہ بھی۔اور یہ حدیث معلمین قرآن وسنت کے لئے فخر وانبساط کا باعث ہے۔اہل دنیا خواہ انہیں کسی نظر سے دیکھیں۔