Book - حدیث 1446

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ الْقُنُوتِ فِي الصَّلَوَاتِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَامَ هُنَيَّةً

ترجمہ Book - حدیث 1446

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: عام نمازوں میں قنوت پڑھنا جناب محمد بن سیرین کہتے ہیں مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی تھی کہ جب آپ نے دوسری رکعت سے سر اٹھایا تو تھوڑی دیر کھڑے رہے ( قنوت کے لیے ) ۔