Book - حدیث 1438

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي وَقْتِ الْوِتْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْعَلُوا آخِرَ صَلَاتِكُمْ بِاللَّيْلِ وِتْرًا

ترجمہ Book - حدیث 1438

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: نماز وتر کا وقت سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اپنی رات کی آخری نماز وتر کو بناؤ ۔ “
تشریح : 1۔جسے یقین ہو کہ وہ صبح سے پہلے اُٹھ سکتا ہے۔تو وہ اس ارشاد پر عمل کرکے فضیلت کا ثواب حاصل کرے۔ورنہ سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی رخصت معلوم ہے۔جیسے کے پیچھے گزرا۔2۔اس حدیث سے استدلال کرکے کہا گیا ہے کہ وتر پڑھنے کے بعد کوئی نفلی نماز پڑھنی جائز نہیں۔لیکن دوسرے علماء نے اس کو استحباب پر محمول کیا ہے۔ کیونکہ خود نبی کریم ﷺ سے بھی وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا ثابت ہے۔ 1۔جسے یقین ہو کہ وہ صبح سے پہلے اُٹھ سکتا ہے۔تو وہ اس ارشاد پر عمل کرکے فضیلت کا ثواب حاصل کرے۔ورنہ سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی رخصت معلوم ہے۔جیسے کے پیچھے گزرا۔2۔اس حدیث سے استدلال کرکے کہا گیا ہے کہ وتر پڑھنے کے بعد کوئی نفلی نماز پڑھنی جائز نہیں۔لیکن دوسرے علماء نے اس کو استحباب پر محمول کیا ہے۔ کیونکہ خود نبی کریم ﷺ سے بھی وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا ثابت ہے۔