Book - حدیث 1431

كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ بَابُ فِي الدُّعَاءِ بَعْدَ الْوِتْرِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي غَسَّانَ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَامَ عَنْ وِتْرِهِ أَوْ نَسِيَهُ فَلْيُصَلِّهِ إِذَا ذَكَرَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1431

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل باب: وتروں کے بعد کی دعا سیدنا ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص اپنے وتر پڑھنے سے سو جائے ( اور نہ پڑھ سکے ) یا بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لے ۔ “
تشریح : یہ حدیث اس باب سے متعلق نہیں ہے۔ شاید یہاں باب اور اس کا عنوان سہوا رہ گیا ہے (عون المعبود) بہرحال اس حدیث میں وتر کی اہمیت کا اثبات ہے۔کہ اگر وہ سوتے رہ جانے سے یا بھول جانے کی وجہ سے رہ جائے۔تو یاد آنے اور جاگنے کے بعد اسے پڑھ لے۔اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وتر کی قضا بھی ضروری ہے۔ اور اس حدیث کی رو سے اسے فجر کی نماز سے پہلے یا نماز فجرکے بعد پڑھ لیا جائے۔کیونکہ مکروہ اوقات میں قضا شدہ نماز کی قضا جائز ہے۔ایک دوسری رائے اس سلسلے میں یہ ہے کہ وتر اپنے وقت میں نہ پڑھے جاسکیں۔تو پھر انہیں پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔اس موقف کی تایئد میں بھی بعض روایات آتی ہیں۔لیکن بعض علماءکے نزدیک یہ حکم ان لوگوں کےلئے ہے۔جو عمدا ً وتر چھوڑ دیں۔دیکھئے۔(حاشیہ ترمذی۔احمد محمد شاکر۔ج2 ص 333) اور بعض روایات میں نبی کریمﷺ کا یہ عمل بیان ہوا ہے۔کہ اگر کبھی نیند یا بیماری کی وجہ سے آپ کا قیام الیل رہ جاتا تو آپ سورج نکلنے کے بعد بارہ رکعت پڑھتے۔دیکھئے۔(صحیح مسلم صلاۃ المسافرین۔باب 18 حدیث 746)اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے اکثر علماء کی رائے یہ ہے۔کہ جس کے وتر رہ جایئں۔تو وہ سورج نکلنے کے بعد اس کی قضاء جفت کی شکل میں دے۔یعنی ایک وتر کی جگہ د و رکعت تین وتر کی جگہ چار رکعت پڑھے۔لیکن ہمارے خیال میں ایسا شخص کے لئے ضروری ہوگا۔جو قیام اللیل (نماز تہجد) کا عادی ہوگا۔عام وتروں کی قضا وتر ہی کی شکل میں مناسب معلوم ہوتی ہے۔واللہ اعلم۔ یہ حدیث اس باب سے متعلق نہیں ہے۔ شاید یہاں باب اور اس کا عنوان سہوا رہ گیا ہے (عون المعبود) بہرحال اس حدیث میں وتر کی اہمیت کا اثبات ہے۔کہ اگر وہ سوتے رہ جانے سے یا بھول جانے کی وجہ سے رہ جائے۔تو یاد آنے اور جاگنے کے بعد اسے پڑھ لے۔اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وتر کی قضا بھی ضروری ہے۔ اور اس حدیث کی رو سے اسے فجر کی نماز سے پہلے یا نماز فجرکے بعد پڑھ لیا جائے۔کیونکہ مکروہ اوقات میں قضا شدہ نماز کی قضا جائز ہے۔ایک دوسری رائے اس سلسلے میں یہ ہے کہ وتر اپنے وقت میں نہ پڑھے جاسکیں۔تو پھر انہیں پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔اس موقف کی تایئد میں بھی بعض روایات آتی ہیں۔لیکن بعض علماءکے نزدیک یہ حکم ان لوگوں کےلئے ہے۔جو عمدا ً وتر چھوڑ دیں۔دیکھئے۔(حاشیہ ترمذی۔احمد محمد شاکر۔ج2 ص 333) اور بعض روایات میں نبی کریمﷺ کا یہ عمل بیان ہوا ہے۔کہ اگر کبھی نیند یا بیماری کی وجہ سے آپ کا قیام الیل رہ جاتا تو آپ سورج نکلنے کے بعد بارہ رکعت پڑھتے۔دیکھئے۔(صحیح مسلم صلاۃ المسافرین۔باب 18 حدیث 746)اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے اکثر علماء کی رائے یہ ہے۔کہ جس کے وتر رہ جایئں۔تو وہ سورج نکلنے کے بعد اس کی قضاء جفت کی شکل میں دے۔یعنی ایک وتر کی جگہ د و رکعت تین وتر کی جگہ چار رکعت پڑھے۔لیکن ہمارے خیال میں ایسا شخص کے لئے ضروری ہوگا۔جو قیام اللیل (نماز تہجد) کا عادی ہوگا۔عام وتروں کی قضا وتر ہی کی شکل میں مناسب معلوم ہوتی ہے۔واللہ اعلم۔