Book - حدیث 1415

كِتَابُ سُجُودِ القُرآنِ بَابُ فِيمَنْ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الصُّبْحِ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا أَبُو تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيُّ قَالَ لَمَّا بَعَثْنَا الرَّكْبَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي إِلَى الْمَدِينَةِ قَالَ كُنْتُ أَقُصُّ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَسْجُدُ فَنَهَانِي ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ أَنْتَهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ ثُمَّ عَادَ فَقَالَ إِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَلَمْ يَسْجُدُوا حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ

ترجمہ Book - حدیث 1415

کتاب: سجدہ تلاوت کے احکام و مسائل باب: جو شخص صبح کے بعد آیات سجدہ کی تلاوت کرے ابو تمیمہ ھجیمی کہتے ہیں کہ جب ہم قافلے والوں کے ساتھ مدینہ آئے تو میں نماز فجر کے بعد وعظ کیا کرتا تھا اور اس میں سجدہ تلاوت کیا کرتا تھا ۔ پس سیدنا ابن عمر ؓ نے مجھ کو روکا ، تین بار ۔ مگر میں نہ رکا ۔ پھر پلٹ کر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے اور سیدنا ابوبکر ، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان ؓم کے ساتھ نمازیں پڑھی ہیں ۔ یہ حضرات سجدہ نہ کرتے تھے ، حتیٰ کہ سورج طلوع ہو جاتا ۔
تشریح : یہ حدیث ضعیف ہے۔اس لئے اوقات مکروہ میں نماز تو یقینا ً ناجائز ہے۔مگر سجدہ تلاوت نماز نہیں ہے۔بنا بریں اوقات مکروہہ میں سجدہ تلاوت جائز ہے۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔اس لئے اوقات مکروہ میں نماز تو یقینا ً ناجائز ہے۔مگر سجدہ تلاوت نماز نہیں ہے۔بنا بریں اوقات مکروہہ میں سجدہ تلاوت جائز ہے۔