Book - حدیث 1410

كِتَابُ سُجُودِ القُرآنِ بَابُ السُّجُودِ فِي ص صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ص فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَهُ فَلَمَّا كَانَ يَوْمٌ آخَرُ قَرَأَهَا فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَشَزَّنَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ وَلَكِنِّي رَأَيْتُكُمْ تَشَزَّنْتُمْ لِلسُّجُودِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدُوا

ترجمہ Book - حدیث 1410

کتاب: سجدہ تلاوت کے احکام و مسائل باب: سورۃ ص میں سجدہ تلاوت کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر پر سورۃ ص کی تلاوت کی ۔ جب سجدے کی آیت پر پہنچے تو آپ منبر سے نیچے تشریف لائے اور سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی سجدہ کیا ۔ پھر ایک دوسرا موقع آیا اور آپ نے اسی کی تلاوت فرمائی ۔ جب آپ سجدے کی آیت پر پہنچے تو لوگ سجدے کے لیے تیار ہو گئے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ ایک نبی ( سیدنا داود علیہ السلام ) کی توبہ کا ذکر ہے لیکن میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم سجدہ کرنا چاہتے ہو ۔ “ چنانچہ آپ اترے اور سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا ۔
تشریح : خطیب دوران خطبہ میں اگر سجدہ کی آیت تلاوت کرے۔تو منبر سے اُتر کرسجدہ کرسکتا ہے۔اور سامعین بھی اس کی اقتداء کریں۔ خطیب دوران خطبہ میں اگر سجدہ کی آیت تلاوت کرے۔تو منبر سے اُتر کرسجدہ کرسکتا ہے۔اور سامعین بھی اس کی اقتداء کریں۔