Book - حدیث 1408

كِتَابُ سُجُودِ القُرآنِ بَابُ السُّجُودِ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَ اقْرَأْ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا بَكْرٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ

ترجمہ Book - حدیث 1408

کتاب: سجدہ تلاوت کے احکام و مسائل باب: سورۃ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ» میں سجدہ تلاوت کا بیان ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی ، انہوں نے نماز میں سورۃ «إذا السماء انشقت » تلاوت کی اور سجدہ بھی کیا ۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیسا سجدہ ہے ؟ انہوں نے کہا : میں نے سیدنا ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے یہ سجدہ کیا ہے ۔ اور میں اسے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں ۔
تشریح : سجدہ تلاوت نماز کے دوران میں بھی کیاجاتا ہے۔نماز خواہ فرض ہو یا نفل۔ سجدہ تلاوت نماز کے دوران میں بھی کیاجاتا ہے۔نماز خواہ فرض ہو یا نفل۔