Book - حدیث 1405

كِتَابُ سُجُودِ القُرآنِ بَابُ مَنْ لَمْ يَرَ السُّجُودَ فِي الْمُفَصَّلِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو صَخْرٍ عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ. قَالَ أَبو دَاود: كَانَ زَيْدٌ الْإِمَامَ، فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا

ترجمہ Book - حدیث 1405

کتاب: سجدہ تلاوت کے احکام و مسائل باب: ان حضرات کی دلیل جو مفصل ( آخری منزل ) میں سجدہ کے قائل نہیں خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد سے وہ نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کرتے ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ زید امام تھے اور انہوں نے سجدہ نہیں کیا ۔
تشریح : امام ابودائود ؒ کے قول کا مفہوم یہ ہے۔کہ چونکہ حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ قراءت کررہے تھے۔اور معنا امام تھے۔ جب امام نے سجدہ چھوڑ دیا تو نبی کریمﷺ نے بھی بحیثیت سامع چھوڑ دیا۔واللہ اعلم۔(عون المعبود) امام ابودائود ؒ کے قول کا مفہوم یہ ہے۔کہ چونکہ حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ قراءت کررہے تھے۔اور معنا امام تھے۔ جب امام نے سجدہ چھوڑ دیا تو نبی کریمﷺ نے بھی بحیثیت سامع چھوڑ دیا۔واللہ اعلم۔(عون المعبود)