Book - حدیث 1400

کِتَابُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَتَحْزِيبِهِ وَتَرْتِيلِهِ بَابُ فِي عَدَدِ الْآيِ حسن حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سُورَةٌ مِنْ الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً تَشْفَعُ لِصَاحِبِهَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ

ترجمہ Book - حدیث 1400

کتاب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل باب: آیتوں کا شمار کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ ، نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” قرآن کریم کی ایک سورت تیس آیتوں والی ، اپنے پڑھنے والے کے لیے سفارش کرے گی ، حتیٰ کہ اسے بخش دیا جائے گا ۔ “ ( مراد ہے ) « تبارك الذي بيده الملك » ۔
تشریح : اس حدیث میں سورہ ملک کو بطور ورد وظیفہ اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔نیزیہ بھی ہے کہ بسم اللہ سورت کی آیات کا جز نہیں ہے۔ اس حدیث میں سورہ ملک کو بطور ورد وظیفہ اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔نیزیہ بھی ہے کہ بسم اللہ سورت کی آیات کا جز نہیں ہے۔